بیٹل آف سیکسز کا مقابلہ آسٹریلیا کے مینز ٹینس اسٹار نک کراؤس کے نام رہا۔
نک کراؤس نے خواتین کی عالمی نمبر ایک اور چار گرینڈ سلیم ٹائٹلز کی فاتح آریانا سبالینکا کو اسٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 3-6 سے شکست دے دی۔
آریانا سبالینکا اور نک کراؤس کے درمیان مقابلے میں توازن برقرار رکھنے کے لیے خصوصی قوانین نافذ کیے گئے تھے۔ ان قوانین کے تحت ایک ہی سروس پر پوائنٹ رکھا گیا جبکہ کورٹ کے رقبے میں 9 فیصد کمی کی گئی تھی۔
مقابلے کو شائقین کی جانب سے خاصی توجہ حاصل ہوئی اور بیٹل آف سیکسز نے عالمی سطح پر ٹینس حلقوں میں بحث کو جنم دیا۔

