بھوٹان کے بولر نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔
بھوٹان کے فاسٹ بولر سونم ییشے نے میانمار کے خلاف ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 اوورز میں صرف 7 رنز دے کر 8 وکٹیں حاصل کیں۔
سونم ییشے کی تباہ کن بولنگ کے باعث میانمار کی ٹیم 127 رنز کے ہدف کے تعاقب میں محض 45 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک میچ میں زیادہ سے زیادہ 7 وکٹیں لینے کا ریکارڈ قائم تھا، جسے سونم ییشے نے توڑ کر نیا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
