فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR) نے ٹیکس قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں کے نتیجے میں وسطی پنجاب میں دو شوگر ملز کو سیل کر دیا ہے۔ یہ کارروائی حکومت کی زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کی گئی، جس کا مقصد ٹیکس قوانین کی خلاف ورزیوں پر کسی قسم کی رعایت نہ دینا ہے۔
ایف بی آر کے ترجمان کے مطابق یہ کارروائی سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کے تحت کی گئی اور اس کا مقصد ٹیکس قوانین کی مکمل پابندی کو یقینی بنانا ہے۔ ایف بی آر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ رضاکارانہ کمپلائنس کے ذریعے ٹیکس قوانین کی تعمیل کریں، جبکہ جان بوجھ کر عدم تعمیل اور قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی۔
اسی دوران کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ نے شمالی بلوچستان کی انٹیلی جنس کے تعاون سے ب22 کروڑ 63 لاکھ روپے مالیت کا اسمگل شدہ سامان ضبط کر لیا۔ ضبط شدہ سامان میں 53 ہزار کلوگرام سے زائد چھالیہ، چائنہ نمک کے 180 تھیلے اور دیگر اشیا شامل ہیں۔ اس کے علاوہ دو مسافر بسیں بھی ضبط کی گئیں۔
یہ اقدامات ٹیکس قوانین اور کسٹمز قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف سخت اقدامات اور حکومتی عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔

