Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

پنجاب اسمبلی میں سہیل آفریدی کی آمد پر ہلڑ بازی، قانونی کارروائی کی تجویز

Web Desk by Web Desk
دسمبر 30, 2025
in پاکستان
0
پنجاب اسمبلی میں سہیل آفریدی کی آمد پر ہلڑ بازی، قانونی کارروائی کی تجویز

پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی آمد کے موقع پر پیش آنے والی ہلڑ بازی کے معاملے پر اسپیکر کی جانب سے بنائی گئی تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ منظر عام پر آ گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ہلڑ بازی میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کی سفارش کی گئی ہے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد لینے کا بھی مشورہ دیا گیا ہے۔

تحقیقاتی کمیٹی نے بتایا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے ساتھ آنے والے مہمانوں کی فہرست صرف ناموں پر مشتمل تھی، جبکہ اپوزیشن کی جانب سے فراہم کردہ فہرست میں شناختی کارڈ نمبر، تصاویر اور گاڑیوں کے نمبر موجود نہیں تھے، جس کے باعث شناخت میں مشکلات پیش آئیں۔

رپورٹ میں یہ بھی ذکر کیا گیا کہ مطیع اللّٰہ نامی شخص نے جھوٹ بول کر خود کو ایم پی اے ظاہر کیا اور اسمبلی میں داخل ہونے کی کوشش کی، جس کی تصدیق صوبائی وزیر پی مینا خان نے بھی کی۔ مطیع اللّٰہ برکی کو باہر جانے کا کہا گیا تو انہوں نے اسمبلی سیکیورٹی کے ساتھ ہاتھا پائی کی اور گالم گلوچ کی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ اپوزیشن نے یقین دہانی کرائی تھی کہ دو پی ٹی آئی ارکان مین گیٹ پر موجود رہیں گے تاکہ شناخت ممکن ہو، لیکن ایسا نہ ہو سکا۔ اسمبلی سیکیورٹی نے تحمل سے سب کی شناخت کی درخواست کی، جس پر قافلے نے گالم گلوچ اور دھکم پیل کی۔ موقع پر موجود اسمبلی سیکیورٹی کے بیانات بھی رپورٹ میں شامل کیے گئے ہیں۔

 

Tags: #پنجاب_اسمبلی #سہیل_آفریدی #ہلڑ_بازی #تحقیقاتی_کمیٹی #ghazwa_news #PunjabAssembly #SuhailAfridi #Scuffle #InvestigationCommittee
Previous Post

بسنت کی اجازت کیلئے جاری نوٹیفکیشن لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

Next Post

رواں سال بیرون ملک ملازمت کےلئے جانے والوں کی تعداد میں کمی ریکارڈ

Next Post
رواں سال بیرون ملک ملازمت کےلئے جانے والوں کی تعداد میں کمی ریکارڈ

رواں سال بیرون ملک ملازمت کےلئے جانے والوں کی تعداد میں کمی ریکارڈ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • چیف آف آرمی اسٹاف پولو اور نیزہ بازی چیمپئن شپ 2025 اختتام پذیر
  • حماس غیرمسلح نہ ہوئی توبھاری قیمت چکائے گی، امریکی صدر
  • قرض پروگرام کے تحت آئی ایم ایف کی نئی شرائط سامنے آگئیں
  • سال 2025 کی مقبول ترین گیمز میں ’روبلوکس‘ نے میدان مار لیا
  • 2025 میں پاکستانیوں نے گوگل پر سب سے زیادہ کیا تلاش کیا؟

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم