پاکستان بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2,500 روپے کی کمی کے بعد اب 456,962 روپے ہو گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 2,143 روپے کم ہو کر 391,771 روپے ہو گیا ہے۔ عالمی بازار میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے اور فی اونس سونے کا بھاؤ 25 ڈالر کم ہو کر 4,346 ڈالر ہو گیا ہے۔
سال 2025 کے دوران فی تولہ سونے کی قیمت مجموعی طور پر 1,84,362 روپے بڑھ چکی ہے، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 1,58,060 روپے اضافہ ہوا ہے۔ اسی طرح عالمی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ سال بھر میں 1,732 ڈالر فی اونس بڑھا ہے، جس سے عالمی سطح پر سونے کی طلب اور سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

