Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

بنگلادیش کا آئی سی سی کو خط لکھنےکا فیصلہ، بھارت میں ٹی 20 ورلڈکپ کا سکیورٹی پلان پوچھا جائےگا

Web Desk by Web Desk
جنوری 4, 2026
in کھیل
0
بنگلادیش کا آئی سی سی کو خط لکھنےکا فیصلہ، بھارت میں ٹی 20 ورلڈکپ کا سکیورٹی پلان پوچھا جائےگا

فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کو ہندو انتہا پسندوں کی دھمکیوں کے بعد انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) سے نکالے جانے کے معاملے پر بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو باضابطہ خط لکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی سی سی کو خط لکھنے کا فیصلہ بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے ہنگامی مشاورتی اجلاس میں کیا گیا۔ یہ اجلاس ورچوئل طور پر منعقد ہوا جس کی صدارت بی سی بی کے صدر امین الاسلام نے کی۔ اجلاس میں مستفیض الرحمان کو درپیش سکیورٹی خدشات، آئی پی ایل سے ان کی ریلیز اور بھارت میں غیر ملکی کھلاڑیوں خصوصاً بنگلادیشی کرکٹرز کی حفاظت سے متعلق صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو فوری طور پر ایک باضابطہ خط لکھا جائے جس میں بھارت میں سکیورٹی تحفظات کا واضح طور پر ذکر کیا جائے۔ بی سی بی کی جانب سے آئی سی سی سے یہ بھی پوچھا جائے گا کہ بنگلادیش کرکٹ ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران بھارت میں کس نوعیت کا سکیورٹی پلان فراہم کیا جائے گا اور آیا وہ سکیورٹی پلان موجودہ حالات میں مؤثر اور قابلِ اعتماد ہوگا یا نہیں۔

مشاورتی اجلاس میں اس نکتے پر بھی شدید تشویش کا اظہار کیا گیا کہ اگر بھارت میں ایک بنگلادیشی کھلاڑی کو سکیورٹی فراہم نہیں کی جا سکتی تو پھر پوری ٹیم کی حفاظت کس طرح یقینی بنائی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق بی سی بی آئی سی سی کو یہ مؤقف اختیار کرے گا کہ اگر بھارت کو ایک کھلاڑی سے مسئلہ ہے تو سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ پوری بنگلادیشی ٹیم کے ساتھ رویہ کیا ہوگا، اور ایسے حالات میں ورلڈکپ جیسے بڑے ایونٹ کا انعقاد کس حد تک محفوظ تصور کیا جا سکتا ہے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئی سی سی کی جانب سے جواب موصول ہونے کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا تعین کیا جائے گا، جس میں ممکنہ طور پر میچز کی وینیوز پر نظرِ ثانی یا دیگر سفارتی اور انتظامی اقدامات شامل ہو سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ بنگلادیش کرکٹ بورڈ آئی پی ایل انتظامیہ اور بھارتی کرکٹ بورڈ کو بھی علیحدہ علیحدہ خط لکھے گا۔ ان خطوط میں مستفیض الرحمان کو آئی پی ایل سے ریلیز کرنے کی تحریری اور باضابطہ وجہ طلب کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق تاحال آئی پی ایل انتظامیہ اور بھارتی بورڈ کی جانب سے بی سی بی کو مستفیض الرحمان کے حوالے سے کوئی باضابطہ وضاحت فراہم نہیں کی گئی۔

خیال رہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے ہندو انتہا پسند عناصر کے دباؤ میں آکر مستفیض الرحمان کو آئی پی ایل سے ریلیز کرنے کی ہدایت دی تھی، جس کے بعد بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کی فرنچائز کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے بنگلادیش کے فاسٹ بولر کو ٹیم سے نکال دیا۔ اس فیصلے پر کرکٹ حلقوں میں شدید ردعمل سامنے آیا ہے اور اسے کھیل میں سیاست اور انتہا پسندی کی مداخلت قرار دیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق ہندو انتہا پسند رہنماؤں اور بعض سیاستدانوں نے بنگلادیش کے کرکٹرز کو بھارت میں نہ کھلانے کا مطالبہ کیا تھا، جس کے بعد یہ تنازع شدت اختیار کر گیا۔ اس صورتحال نے نہ صرف آئی پی ایل بلکہ آئندہ آئی سی سی ایونٹس کے حوالے سے بھی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 7 فروری سے بھارت اور سری لنکا میں شیڈول ہے۔ گروپ سی میں شامل بنگلادیش کے چار میں سے تین میچ کولکتہ جبکہ ایک میچ ممبئی میں رکھا گیا ہے۔ دوسری جانب بھارت کے ساتھ پاکستان گروپ اے میں شامل ہے اور پاکستان ٹیم اپنے تمام میچز سری لنکا میں کھیلے گی۔

Tags: #مستفیض_الرحمان #بنگلادیش_کرکٹ #آئی_پی_ایل #آئی_سی_سی #ورلڈکپ #کرکٹ_خبریں #MustafizurRahman #BangladeshCricket #IPL #ICC #T20WorldCup #CricketNews
Previous Post

ملک کے میدانی علاقوں میں شدید دھند، پروازیں متاثر، موٹرویز کئی مقامات پر ٹریفک کیلئے بند

Next Post

وینزویلا میں فوجی کارروائی کیسے کی گئی؟ امریکی ملٹری چیف نے تفصیلات بتا دیں

Next Post
وینزویلا میں فوجی کارروائی کیسے کی گئی؟ امریکی ملٹری چیف نے تفصیلات بتا دیں

وینزویلا میں فوجی کارروائی کیسے کی گئی؟ امریکی ملٹری چیف نے تفصیلات بتا دیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم