Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

پنجاب میں ترقیاتی پروگرام پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلانے کا فیصلہ

Web Desk by Web Desk
جنوری 4, 2026
in پاکستان
0
پنجاب میں ترقیاتی پروگرام پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلانے کا فیصلہ

پنجاب میں ترقیاتی پروگراموں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (PPP) کے تحت چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا، جس میں صوبے میں سڑکیں، مکانات کی تعمیر و مرمت اور دیکھ بھال کو PPP ماڈل کے تحت کرنے کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ صوبائی ترقیاتی پروگرام میں کم از کم 30 فیصد منصوبے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت شامل ہوں گے، تاکہ سرکاری اور نجی شعبے کی شراکت داری سے صوبے میں ترقیاتی کاموں کو تیز رفتار اور مؤثر بنایا جا سکے۔

پنجاب کی سڑکوں کے علاوہ زرعی، صنعتی اور شہری اہمیت کی 24 راہداریوں کے منصوبے بھی منظور کر دیے گئے ہیں، جبکہ پرانے واٹر انفراسٹرکچر کی بحالی، صاف پانی کی فراہمی اور سیوریج سسٹم میں بہتری کے منصوبے بھی شامل ہیں۔

مریم اورنگزیب نے ہر شعبے میں سرکاری اور نجی شعبے کی شراکت داری کے ساتھ منصوبوں کے آغاز کی ہدایت کی ہے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ سڑکوں اور شاہراہوں پر ٹول وصول کرنے کا جدید طریقہ کار رائج کیا جائے گا، تاکہ مسافروں کو سفر کے دوران بہترین سڑک اور سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ جدید نظام کے ذریعے سفر کی حفاظت یقینی بنانے کے ساتھ عوامی اخراجات میں بھی کمی لائی جائے گی۔

اس کے علاوہ نجی شعبے کے تعاون سے 100 کلومیٹر چراغ آباد، جھنگ اور شورکوٹ روڈ کو دو رویہ بنانے کے منصوبے اور چکوال و قصور میں آبی منصوبوں کے لیے ٹرانزیکشن ایڈوائزر مقرر کرنے کی اجازت بھی دی گئی ہے۔

یہ اقدام صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کی رفتار بڑھانے اور سرکاری وسائل کے مؤثر استعمال کے لیے ایک اہم قدم سمجھا جا رہا ہے۔

Tags: #پنجاب #پبلک_پرائیویٹ_پارٹنرشپ #ترقیاتی_منصوبے #سڑکیں #واٹر_انفراسٹرکچر #Punjab #PPP #DevelopmentProjects #Roads #WaterInfrastructure
Previous Post

پاکستان میں پہلی بار پروفیشنلز اسکواش چیمپئن شپ کا انعقاد، انعامی رقم کتنی ہوگی؟

Next Post

ملک کے دفاع اور اپنے قدرتی وسائل کے تحفظ کیلئےتیار ہیں، وینزویلا کسی بھی ملک کی کالونی نہیں بنے گا: نائب صدر کا اعلان

Next Post
ملک کے دفاع اور اپنے قدرتی وسائل کے تحفظ کیلئےتیار ہیں، وینزویلا کسی بھی ملک کی کالونی نہیں بنے گا: نائب صدر کا اعلان

ملک کے دفاع اور اپنے قدرتی وسائل کے تحفظ کیلئےتیار ہیں، وینزویلا کسی بھی ملک کی کالونی نہیں بنے گا: نائب صدر کا اعلان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم