Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

ملک کے دفاع اور اپنے قدرتی وسائل کے تحفظ کیلئےتیار ہیں، وینزویلا کسی بھی ملک کی کالونی نہیں بنے گا: نائب صدر کا اعلان

Web Desk by Web Desk
جنوری 4, 2026
in بین الاقوامی
0
ملک کے دفاع اور اپنے قدرتی وسائل کے تحفظ کیلئےتیار ہیں، وینزویلا کسی بھی ملک کی کالونی نہیں بنے گا: نائب صدر کا اعلان

وینزویلا کی نائب صدر ڈیلسی روڈریگز نے امریکی حملے اور صدر نکولس مادورو کی گرفتاری کے بعد سخت موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وینزویلا کسی بھی ملک کی کالونی نہیں بنے گا اور ملک کے دفاع اور اپنے قدرتی وسائل کے تحفظ کے لیے تیار ہیں۔

ڈیلسی روڈریگز نے خطاب میں کہا کہ صدر نکولس مادورو ہی وینزویلا کے قانونی صدر ہیں اور امریکی کارروائی کے باوجود عوام کو صبر اور اتحاد کے ساتھ ملک کے دفاع میں حصہ لینا چاہیے۔ انہوں نے واضح کیا کہ امریکی فوج کی حالیہ کارروائی کے بعد وینزویلا کے عوام اور فورسز ملک کے دفاع اور قدرتی وسائل کی حفاظت کے لیے مکمل تیار ہیں۔

یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلوریڈا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ وینزویلا میں اقتدار کی منتقلی تک امریکا وہاں انتظامی کردار ادا کرے گا اور امریکی تیل کی کمپنیاں وینزویلا جائیں گی۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ مادورو اور ان کی اہلیہ کو نیویارک منتقل کیا جا رہا ہے اور ان پر منشیات اور دہشت گردی کے الزامات کے تحت مقدمہ چلایا جائے گا۔

ٹرمپ نے اپنی پریس کانفرنس میں بتایا کہ امریکی فوج نے وینزویلا کے دارالحکومت کاراکاس میں ایک غیرمعمولی آپریشن کیا، جس میں امریکی فضائی، زمینی اور سمندری طاقت کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ امریکی فوجی طاقت کا ایک غیرمعمولی اور کامیاب مظاہرہ تھا۔

ڈیلسی روڈریگز کے موقف سے واضح ہوتا ہے کہ وینزویلا کے حکام امریکی اقدامات کے خلاف سخت ردعمل کے لیے تیار ہیں اور ملک کی خودمختاری اور وسائل کے تحفظ پر کسی قسم کی رعایت نہیں کریں گے۔

Tags: #وینزویلا #ڈیلسی_روڈریگز #نکولس_مادورو #امریکی_حملہ #خودمختاری #Venezuela #DelcyRodriguez #NicolasMaduro #USAttack #Sovereignty
Previous Post

پنجاب میں ترقیاتی پروگرام پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلانے کا فیصلہ

Next Post

کراچی: مائی کلاچی روڈ پرماں اور3 بچوں کے قتل کا ملزم مسرور حسین گرفتار

Next Post
کراچی: مائی کلاچی روڈ پرماں اور3 بچوں کے قتل کا ملزم مسرور حسین گرفتار

کراچی: مائی کلاچی روڈ پرماں اور3 بچوں کے قتل کا ملزم مسرور حسین گرفتار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم