Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

کراچی بڑی تباہی سے بچ گیا، سکیورٹی اداروں نے شہر میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنادیا

Web Desk by Web Desk
جنوری 5, 2026
in پاکستان
0
کراچی بڑی تباہی سے بچ گیا، سکیورٹی اداروں نے شہر میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنادیا

کراچی بڑی تباہی سے بچ گیا، سکیورٹی اداروں نے شہر میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔

سکیورٹی اداروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے کراچی کو ایک بڑے سانحے سے بچا لیا۔ سکیورٹی حکام کے مطابق بلدیہ ٹاؤن کے علاقے رئیس گوٹھ میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کے دوران 4 ٹن سے زائد دھماکا خیز مواد برآمد کر لیا گیا، جو شہر میں بڑے پیمانے پر دہشت گردی کے لیے استعمال کیا جانا تھا۔

سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران دھماکا خیز مواد سے بھرے ڈرمز کے علاوہ گیس سلینڈرز اور ایک منی ٹرک بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ برآمد ہونے والے مواد میں انتہائی خطرناک بارودی مواد شامل تھا، جسے شہر کے حساس علاقوں میں منتقل کرنے کی تیاری کی جا رہی تھی۔

حکام کے مطابق یہ کارروائی پہلے سے زیرِ حراست دہشت گردوں کی نشاندہی پر عمل میں لائی گئی۔ دورانِ تفتیش ملنے والی معلومات کی بنیاد پر سکیورٹی اداروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیا۔

سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ دہشت گردوں کا منصوبہ تھا کہ منی ٹرک میں دھماکا خیز مواد بھر کر کراچی کے مصروف ترین تجارتی علاقے آئی آئی چندریگر روڈ پر بڑا حملہ کیا جائے، جس سے جانی و مالی نقصان کے ساتھ ساتھ ملک کی معیشت کو بھی شدید نقصان پہنچایا جا سکتا تھا۔

سکیورٹی حکام کے مطابق برآمد شدہ بارودی مواد کو بم ڈسپوزل اسکوڈ نے موقع پر ہی ناکارہ بنا دیا۔ دھماکا خیز مواد 60 ڈرموں میں بھر کر شہر میں منتقل کیا گیا تھا، جبکہ 5 گیس سلینڈرز بھی قبضے میں لیے گئے ہیں، جنہیں ممکنہ طور پر دھماکوں کے لیے استعمال کیا جانا تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ علاقے کو مکمل طور پر کلیئر کر لیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ اس نیٹ ورک سے وابستہ دیگر عناصر کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔ سکیورٹی اداروں نے شہریوں کو یقین دلایا ہے کہ شہر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

Tags: #کراچی #دہشتگردی_ناکام #سکیورٹی_ادارے #بلدیہ #آئی_آئی_چندریگر_روڈ #Karachi #TerrorPlotFoiled #SecurityForces #Explosives #BreakingNews
Previous Post

بلوچستان میں 144 نافذ، اسلحہ کی نمائش، گاڑیوں کے کالے شیشوں پر پابندی عائد

Next Post

کیپٹن عصمد گلفام شہید فوجی اعزاز کے ساتھ لاہور میں سپردِ خاک

Next Post
کیپٹن عصمد گلفام شہید فوجی اعزاز کے ساتھ لاہور میں سپردِ خاک

کیپٹن عصمد گلفام شہید فوجی اعزاز کے ساتھ لاہور میں سپردِ خاک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم