Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

کیپٹن عصمد گلفام شہید فوجی اعزاز کے ساتھ لاہور میں سپردِ خاک

Web Desk by Web Desk
جنوری 5, 2026
in پاکستان
0
کیپٹن عصمد گلفام شہید فوجی اعزاز کے ساتھ لاہور میں سپردِ خاک

لاہور:کیپٹن عصمد گلفام کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی شہر لاہور میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔

برزل ٹاپ پر ریسکیو آپریشن کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے کیپٹن عصمد گلفام کی نمازِ جنازہ لاہور میں ادا کی گئی، جس میں جنرل آفیسر کمانڈنگ لاہور، آئی جی پنجاب پولیس، سینئر عسکری اور سول افسران کے علاوہ عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ نماز جنازہ کے دوران شہید کی بہادری اور قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔

کیپٹن عصمد گلفام اُن افسران میں شامل تھے جو اپنی وردی کو صرف نوکری نہیں بلکہ امانت اور ذمہ داری سمجھتے تھے۔ ان کی شجاعت اور محنت کا مظاہرہ ریسکیو آپریشن کے دوران ہوا، جب 3 جنوری کی صبح دو بجے شدید سردی اور جان لیوا موسم میں کیپٹن عصمد گلفام اپنے ساتھیوں کے ہمراہ برف میں پھنسی سنو وہیکل کو بچانے کی کوشش کر رہے تھے۔ اچانک برفانی سلائیڈ کے باعث کیپٹن عصمد گلفام اور ان کے دو ساتھی شہید ہو گئے۔

شہید کی قربانی نے یہ واضح پیغام دیا کہ اس قوم کے محافظ ہر محاذ پر دفاعِ وطن کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں اور اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر عوام کی خدمت کرتے ہیں۔ کیپٹن عصمد گلفام کی بہادری اور قربانی کو فوجی حکام اور عوام نے یادگار قرار دیا اور اُن کے نام کو ہمیشہ زندہ رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔

 

Tags: #کیپٹن_عصمد_گلفام #شہید #فوجی_اعزاز #ریسکیو_آپریشن #لاہور #CaptainAsimGulfam #Martyr #MilitaryHonors #RescueOperation #Lahore
Previous Post

کراچی بڑی تباہی سے بچ گیا، سکیورٹی اداروں نے شہر میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنادیا

Next Post

بین الاقوامی برادری کشمیر پر بھارت کے جابرانہ اقدامات کے خاتمے کیلئے اقدامات کرے: وزیر اعظم

Next Post
وزیراعظم کی تنخواہ ارکان پارلیمنٹ کے مقابلے میں نصف سے کم ہونے کا انکشاف

بین الاقوامی برادری کشمیر پر بھارت کے جابرانہ اقدامات کے خاتمے کیلئے اقدامات کرے: وزیر اعظم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم