Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

وینزویلا اور اسکے عوام سے ہماری کوئی جنگ نہیں ہے، امریکی مندوب

Web Desk by Web Desk
جنوری 6, 2026
in بین الاقوامی
0
وینزویلا اور اسکے عوام سے ہماری کوئی جنگ نہیں ہے، امریکی مندوب

 

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں وینزویلا کی موجودہ صورتحال پر ہنگامی اجلاس منعقد ہوا، جس میں وینزویلا پر امریکی کارروائی اور اس کے اثرات پر تفصیلی بحث کی گئی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی مندوب نے کہا کہ امریکہ کا وینزویلا اور اس کی عوام کے خلاف کوئی جنگ نہیں ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ امریکا وینزویلا پر قبضہ نہیں کر رہا بلکہ اس کا مقصد وہاں امن، آزادی اور انصاف کو فروغ دینا ہے۔

امریکی مندوب نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ نے کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارت کاری کو موقع دیا، وینزویلا کے صدر مادورو کو متبادل راستے پیش کیے، اور خطے میں استحکام قائم رکھنے کی کوشش کی۔ تاہم، انہوں نے خبردار کیا کہ اگر وینزویلا نے درست رویہ اختیار نہ کیا تو امریکا ممکنہ طور پر دوسرا حملہ بھی کر سکتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکا وینزویلا میں منشیات کی دہشت گردی سے امریکی شہریوں کو بچانے کے لیے اقدامات میں کمی نہیں کرے گا۔

اجلاس میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا بیان بھی پڑھ کر سنایا گیا۔ سیکرٹری جنرل نے امریکی کارروائی کو بین الاقوامی قوانین کے خلاف قرار دیا اور کہا کہ وینزویلا میں امریکی فوجی کارروائی میں بین الاقوامی قوانین کی پاسداری نہیں کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ وینزویلا کے صدر اور ان کی اہلیہ امریکی تحویل میں ہیں، جس سے وہاں عدم استحکام پیدا ہونے اور خطے پر منفی اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ہے۔

انتونیو گوتریس نے تمام فریقین سے اپیل کی کہ وہ اقوام متحدہ چارٹر کی پاسداری کریں اور جامع، جمہوری مکالمہ شروع کریں تاکہ معاشرے کے تمام طبقات اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کر سکیں۔

Tags: #وینزویلا #امریکہ #اقوام_متحدہ #UN #Venezuela #USA #AntonioGuterres #Trump #امن #Freedom #Justice #بین_الاقوامی_قوانین #InternationalLaw
Previous Post

ایران کو دوہرے بحران کا سامنا، آیت اللہ علی خامنہ ای کا متبادل خفیہ منصوبہ سامنے آگیا

Next Post

صوابی میں کارروائی کے دوران لاکھوں کلو تمباکو کا بھاری ذخیرہ برآمد

Next Post
صوابی میں کارروائی کے دوران لاکھوں کلو تمباکو کا بھاری ذخیرہ برآمد

صوابی میں کارروائی کے دوران لاکھوں کلو تمباکو کا بھاری ذخیرہ برآمد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم