Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

اسرائیل اور شام کا امریکی ثالثی میں خصوصی رابطہ نظام قائم کرنے پر اتفاق

Web Desk by Web Desk
جنوری 7, 2026
in بین الاقوامی
0
اسرائیل اور شام کا امریکی ثالثی میں خصوصی رابطہ نظام قائم کرنے پر اتفاق

اسرائیل اور شام نے امریکا کی ثالثی میں ایک خصوصی رابطہ نظام قائم کرنے پر اتفاق کر لیا ہے، جس کا مقصد انٹیلی جنس اور سفارتی رابطوں کو مؤثر بنانا، فوجی کشیدگی میں کمی لانا اور مستقبل میں ممکنہ سکیورٹی معاہدے کی راہ ہموار کرنا ہے۔

اس پیش رفت کے حوالے سے امریکا، اسرائیل اور شام کی جانب سے ایک مشترکہ بیان جاری کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا کہ یہ نیا رابطہ سیل فوجی کشیدگی میں کمی، سفارتی روابط کے فروغ اور ممکنہ تجارتی مواقع پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

مشترکہ بیان کے مطابق اسرائیل اور شام کے درمیان گزشتہ ایک سال سے وقفے وقفے سے خفیہ اور سفارتی مذاکرات جاری تھے، جن کا بنیادی مقصد ایسا سکیورٹی فریم ورک تشکیل دینا تھا جو شام پر اسرائیل کے مسلسل حملوں کے خاتمے کا باعث بن سکے اور دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کو کم کیا جا سکے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ نیا میکنزم کسی بھی ممکنہ تنازعے کی صورت میں فوری رابطے، غلط فہمیوں کے ازالے اور بحران کو بڑھنے سے روکنے کے لیے ایک مؤثر پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا۔

یہ پیش رفت پیرس میں اسرائیلی اور شامی حکام کے درمیان ہونے والے حالیہ اجلاسوں کے بعد سامنے آئی ہے، جن میں شامی وزیر خارجہ نے بھی شرکت کی۔ ان ملاقاتوں کو دونوں ممالک کے درمیان اعتماد سازی کی ایک اہم کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔

امریکی حکام نے اس پیش رفت کو مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن کی جانب ایک اہم قدم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا خطے میں استحکام اور کشیدگی کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

یاد رہے کہ اسرائیل 1967 سے شامی گولان کی پہاڑیوں پر غیر قانونی قبضہ جمائے ہوئے ہے، جبکہ گزشتہ ایک سال کے دوران اسرائیل نے مزید شامی علاقوں پر بھی قبضہ کیا، جن میں اسٹریٹجک اہمیت کا حامل جبل الشیخ بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ اسرائیل کی جانب سے شامی وزارتِ دفاع اور دیگر حساس مقامات پر فضائی حملے بھی کیے جا چکے ہیں۔

اسرائیل مسلسل نئی شامی قیادت کو انتہا پسند قرار دیتا رہا ہے، تاہم اس کے برعکس امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کھل کر شامی صدر کی حمایت کر چکے ہیں، جس سے خطے کی سفارتی صورتِ حال مزید پیچیدہ اور دلچسپ رخ اختیار کر گئی ہے۔

Tags: #اسرائیل_شام #امریکا_ثالثی #مشرق_وسطیٰ #سفارتی_پیشرفت #علاقائی_امن #گولان_ہائٹس #Israel #Syria #USA #MiddleEast #Diplomacy #RegionalPeace #GolanHeights #ghazwa_news
Previous Post

پاکستان کے سمیر منہاس نے انڈر 19کرکٹ کی تیز ترین سنچری کا بھارتی کھلاڑی کا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا

Next Post

ٹرمپ کا گرین لینڈ حاصل کرنے کیلئے ملٹری آپشنز پر غور

Next Post
ٹرمپ کا گرین لینڈ حاصل کرنے کیلئے ملٹری آپشنز پر غور

ٹرمپ کا گرین لینڈ حاصل کرنے کیلئے ملٹری آپشنز پر غور

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم