بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی جواہر لعل نہرو یونیورسٹی میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ کے خلاف طلبہ کی جانب سے نعرے بازی کی گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یونیورسٹی میں اس نعرے بازی کے واقعے کے بعد انتظامیہ نے دہلی پولیس کو خط لکھ کر ایف آئی آر درج کرنے کی درخواست کی ہے۔
یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے دہلی پولیس کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ یہ نعرے جمہوری اختلاف کے دائرے سے باہر ہیں اور کیمپس کی ہم آہنگی اور یونیورسٹی کی سکیورٹی کے لیے خطرہ ہیں۔
یاد رہے کہ جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کے طلبہ رہنماؤں عمر خالد اور شرجیل امام کو 2020 کے دہلی فسادات کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔ دونوں رہنما پچھلے پانچ سال سے بغیر مقدمے کے جیل میں قید ہیں اور ان کی ضمانت کی درخواستیں سپریم کورٹ نے مسترد کر دی ہیں۔

