Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

سائنسدان پہلی بار رئیل ٹائم میں پودوں کو سانس لیتے دیکھنے میں کامیاب

Web Desk by Web Desk
جنوری 10, 2026
in ٹیکنالوجی
0
سائنسدان پہلی بار رئیل ٹائم میں پودوں کو سانس لیتے دیکھنے میں کامیاب

سائنسدانوں نے ایک حیرت انگیز پیش رفت کرتے ہوئے پہلی بار پودوں کے سانس لینے کے عمل کو رئیل ٹائم میں کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کر لیا ہے۔

سائنسدان کافی عرصے سے جانتے تھے کہ پودے اپنے پتوں میں موجود ننھے مساموں، جنہیں stomata کہا جاتا ہے، کے ذریعے ہوا کو اندر کھینچتے ہیں۔ انہی مساموں کے ذریعے کاربن ڈائی آکسائیڈ پتے کے اندر داخل ہوتی ہے جبکہ پانی کے بخارات فضا میں خارج ہوتے ہیں۔

یہ عمل نہایت باریک اور پیچیدہ ہونے کے باعث اب تک براہ راست مشاہدے میں نہیں آ سکا تھا۔ تاہم امریکا کی الینواس یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے ایک جدید اور طاقتور نظام تیار کیا ہے جس کی مدد سے یہ ممکن ہو گیا ہے۔

سائنسدانوں نے “stomata in situ” نامی ایک جدید ٹول کے ذریعے پتوں کی حرکت کا مشاہدہ کیا اور یہ بھی جانچا کہ پودے کتنی مقدار میں گیس فضا میں خارج یا جذب کر رہے ہیں۔ اس تحقیق کے ذریعے سائنسدان پہلی بار پودوں کو رئیل ٹائم میں سانس لیتے دیکھنے میں کامیاب ہوئے۔

stomata یونانی زبان کا لفظ ہے جس کا مطلب “منہ” ہے اور یہ دنیا بھر میں زراعت کے لیے نہایت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ جب یہ مسام کھلتے ہیں تو پودے نشوونما کے لیے کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کرتے ہیں، تاہم اس دوران پانی بھی ضائع ہوتا ہے۔

اسی وجہ سے اس عمل کو سمجھنا فصلوں کی بہتر پیداوار کے لیے نہایت ضروری سمجھا جاتا ہے تاکہ کم پانی استعمال کرنے والی فصلیں اگائی جا سکیں۔

اس نئے نظام میں تین جدید ٹیکنالوجیز کو یکجا کیا گیا ہے جن میں لائیو کون فوکل مائیکرو اسکوپی، لیف گیس ایکسچینج اور ماحولیاتی کنٹرول شامل ہیں۔ ان ٹیکنالوجیز کے امتزاج سے سائنسدان براہ راست پودوں کے سانس لینے کے عمل کا مشاہدہ کرنے کے قابل ہوئے۔

سائنسدانوں کے مطابق پودوں کے ان افعال کو بہتر طور پر سمجھنے سے زرعی نظام کو مزید مؤثر بنایا جا سکتا ہے اور مستقبل میں ایسے پودے تیار کرنے میں مدد ملے گی جنہیں کم پانی کی ضرورت ہو۔

اس تحقیق کے نتائج سائنسی جریدے “پلانٹ فزیولوجی” میں شائع کیے گئے ہیں۔

Tags: #سائنس #پودے #سانس #زرعی_تحقیق #سائنسی_انکشاف #پلانٹ_فزیولوجی #Science #Plants #Stomata #Agriculture #PlantBreathing #Research #PlantPhysiology
Previous Post

پاکستان اور سری لنکا کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی بارش کے باعث منسوخ

Next Post

سابق بھارتی فرسٹ کلاس کرکٹر دوران میچ انتقال کر گئے

Next Post
سابق بھارتی فرسٹ کلاس کرکٹر دوران میچ انتقال کر گئے

سابق بھارتی فرسٹ کلاس کرکٹر دوران میچ انتقال کر گئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم