Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

آسٹریلیا:16 سال سے کم عمر نوجوانوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی، 47 لاکھ اکاؤنٹس بند کردیے گئے

Web Desk by Web Desk
جنوری 16, 2026
in بین الاقوامی, ٹیکنالوجی
0
آسٹریلیا:16 سال سے کم عمر نوجوانوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی، 47 لاکھ اکاؤنٹس بند کردیے گئے

 

آسٹریلیا میں 16 سال سے کم عمر نوجوانوں کے سوشل میڈیا استعمال پر عائد پابندی کے بعد سوشل میڈیا کمپنیوں نے نوجوانوں کے 47 لاکھ اکاؤنٹس بند کر دیے۔

آسٹریلوی حکام کے مطابق یہ پابندی 10 دسمبر کو نافذ کی گئی تھی، جس کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو کم عمر صارفین کے اکاؤنٹس بند کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ پابندی پر عمل نہ کرنے والی سوشل میڈیا کمپنیوں پر 33 لاکھ ڈالر تک جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے، تاکہ قانون پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔

خیال رہے کہ آسٹریلیا بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی لگانے والا دنیا کا پہلا ملک ہے، جس کے اس اقدام کو عالمی سطح پر خاصی توجہ حاصل ہو رہی ہے۔

آسٹریلیا کی حکومت نے گزشتہ سال نومبر میں 16 سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا کے استعمال سے روکنے کے لیے قانون سازی کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد اس پابندی کو عملی شکل دی گئی۔

ایک پریس کانفرنس کے دوران آسٹریلیا کے وزیراعظم انتھونی البانیز نے کہا تھا کہ سوشل میڈیا ہمارے بچوں کو نقصان پہنچا رہا ہے اور اس کے منفی اثرات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

اس موقع پر انہوں نے مختلف تحقیقی رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ سوشل میڈیا پر زیادہ وقت گزارنے سے بچوں کی جسمانی اور ذہنی صحت کو مختلف خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔

Tags: #Australia #SocialMediaBan #ChildSafety #TechNews #آسٹریلیا #سوشل_میڈیا #بچوں_کا_تحفظ #ٹیکنالوجی_خبریں
Previous Post

وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی شہزادی کے انتقال پر شاہی خاندان سے اظہار تعزیت

Next Post

بیرونی مداخلت یو این چارٹر کیخلاف ہے، پاکستان کا ایران کی صورتحال کے حل کیلئے سفارتکاری اور مذاکرات پر زور

Next Post
بیرونی مداخلت یو این چارٹر کیخلاف ہے، پاکستان کا ایران کی صورتحال کے حل کیلئے سفارتکاری اور مذاکرات پر زور

بیرونی مداخلت یو این چارٹر کیخلاف ہے، پاکستان کا ایران کی صورتحال کے حل کیلئے سفارتکاری اور مذاکرات پر زور

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم