Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

کشیدگی یا تصادم کاکوئی ارادہ نہیں لیکن جارحیت ہوئی تو بھر پور جواب دیں گے: ایران

Web Desk by Web Desk
جنوری 16, 2026
in بین الاقوامی
0
کشیدگی یا تصادم کاکوئی ارادہ نہیں لیکن جارحیت ہوئی تو بھر پور جواب دیں گے: ایران

 

اقوام متحدہ میں ایران کے نائب مستقل مندوب غلام حسین نے سلامتی کونسل کو بتایا ہے کہ ایران کا کشیدگی یا تصادم بڑھانے کا کوئی ارادہ نہیں، تاہم کسی بھی جارحیت کی صورت میں بھرپور جواب دیا جائے گا۔

سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی نائب مندوب نے ٹرمپ انتظامیہ کو امریکی رجیم قرار دیتے ہوئے کہا کہ جو قوتیں 12 روزہ جنگ کے ذریعے اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہیں، اب وہی اہداف سیاسی عدم استحکام پیدا کر کے حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 8 اور 10 جنوری کے دوران ایران نے داعش طرز کی دہشتگردی کا سامنا کیا، جس میں منظم انداز میں سرقلم کیے گئے، لوگوں کو زندہ جلایا گیا اور اہلکاروں پر تشدد کیا گیا۔ ان کے مطابق ایران میں ہلاکتوں کی تعداد کو بڑھا چڑھا کر پیش کر کے بیرونی مداخلت کا بہانہ تلاش کرنے کی کوشش کی گئی۔

ایرانی نائب مندوب نے کہا کہ ایران کے خلاف کسی بھی مقصد کے تحت طاقت کے استعمال کی دھمکی، چاہے وہ مظاہرین کے تحفظ یا عوام کی حمایت کے بہانے ہی کیوں نہ ہو، بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی سنگین خلاف ورزی ہوگی۔

انہوں نے واضح کیا کہ انسانی ہمدردی کے نام پر طاقت کے استعمال کو جائز قرار دینا بین الاقوامی قانون کا جان بوجھ کر غلط استعمال ہے۔

نائب مندوب غلام حسین نے کہا کہ ایران کسی بھی قسم کی کشیدگی یا براہِ راست تصادم کا خواہاں نہیں، تاہم کسی بھی براہِ راست یا بالواسطہ جارحانہ اقدام کا جواب اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت فیصلہ کن اور قانونی طور پر دیا جائے گا۔

ایرانی نائب مندوب نے واضح کیا کہ یہ بیان کسی دھمکی کے طور پر نہیں بلکہ زمینی حقائق پر مبنی ہے، اور اس کے تمام نتائج کی ذمہ داری ان قوتوں پر عائد ہوگی جو ایسے غیر قانونی اقدامات کا آغاز کریں گی۔

انہوں نے زور دیا کہ سلامتی کونسل کی واضح اخلاقی، سیاسی اور قانونی ذمہ داری ہے کہ وہ ایسے غیر قانونی اقدامات کو فوری طور پر مسترد اور مذمت کرے، اس سے قبل کہ بہت دیر ہو جائے۔

Tags: #UnitedNations #Iran #SecurityCouncil #MiddleEast #Diplomacy #اقوام_متحدہ #ایران #سلامتی_کونسل #سفارتکاری #خطے_کی_صورتحال
Previous Post

بیرونی مداخلت یو این چارٹر کیخلاف ہے، پاکستان کا ایران کی صورتحال کے حل کیلئے سفارتکاری اور مذاکرات پر زور

Next Post

صدر ٹرمپ عمل پر یقین رکھتے ہیں، قتل عام بند نہ ہوا تو مختلف آپشنز پر غور ہوگا: امریکی مندوب کا ایران کو سخت پیغام

Next Post
صدر ٹرمپ عمل پر یقین رکھتے ہیں، قتل عام بند نہ ہوا تو مختلف آپشنز پر غور ہوگا: امریکی مندوب کا ایران کو سخت پیغام

صدر ٹرمپ عمل پر یقین رکھتے ہیں، قتل عام بند نہ ہوا تو مختلف آپشنز پر غور ہوگا: امریکی مندوب کا ایران کو سخت پیغام

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم