Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

پاکستان کےساتھ قریبی تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں: روسی صدر پیوٹن

Web Desk by Web Desk
جنوری 17, 2026
in بین الاقوامی, پاکستان
0
پاکستان کےساتھ قریبی تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں: روسی صدر پیوٹن

پاکستان میں روس کے سفارتخانے نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی جانب سے پاک روس تعلقات پر کی گئی گفتگو جاری کر دی ہے۔ یہ بیان اس موقع پر سامنے آیا جب پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے روسی صدر کو اپنی سفارتی اسناد پیش کیں۔

روسی سفارتخانے کے مطابق اس ملاقات کے دوران صدر ولادیمیر پیوٹن نے پاکستان کے ساتھ قریبی اور تعمیری تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ روس پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں قریبی تعاون جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کا مکمل رکن ہے، جو خطے کی سب سے بڑی اور اہم علاقائی تنظیموں میں شمار ہوتی ہے۔

صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ روس اور پاکستان کے تعلقات حقیقی معنوں میں باہمی مفادات پر مبنی ہیں اور دونوں ممالک علاقائی استحکام، سلامتی اور اقتصادی تعاون کے فروغ کے لیے مشترکہ طور پر کام کر رہے ہیں۔

اس موقع پر سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی نے کہا کہ پاکستان اور روس کے درمیان توانائی، تجارت، دفاع اور دیگر اہم شعبوں میں تعاون مسلسل فروغ پا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ روس میں مقیم پاکستانی برادری کے ساتھ روابط کو مزید مضبوط بنانے کو ترجیح دی جائے گی۔

خیال رہے کہ فیصل نیاز ترمذی نے اکتوبر 2025 میں روس میں پاکستان کے سفیر کی حیثیت سے اپنی سفارتی ذمہ داریاں سنبھالی تھیں، اور ان کی تقرری کو دونوں ممالک کے تعلقات میں نئی پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

 

Tags: #پاک_روس_تعلقات #ولادیمیر_پیوٹن #شنگھائی_تعاون_تنظیم #سفارتی_تعلقات #پاکستان #PakistanRussiaRelations #VladimirPutin #SCO #Diplomacy #Pakistan
Previous Post

رحیم یارخان: کچے میں ٹارگٹڈ آپریشن، سیکھانی اور کوش گینگ کے 10 ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیے

Next Post

روسی صدر پیوٹن نے نیتن یاہو کو ایران کے معاملے پر ثالثی کی پیشکش کردی

Next Post
روسی صدر پیوٹن نے نیتن یاہو کو ایران کے معاملے پر ثالثی کی پیشکش کردی

روسی صدر پیوٹن نے نیتن یاہو کو ایران کے معاملے پر ثالثی کی پیشکش کردی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم