Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

3 دن میں کراچی کی تمام عمارتوں میں فائر سیفٹی آلات نصب کرنا ممکن نہیں: چیئرمین ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز (آباد)

Web Desk by Web Desk
جنوری 21, 2026
in پاکستان, تجارت
0
3 دن میں کراچی کی تمام عمارتوں میں فائر سیفٹی آلات نصب کرنا ممکن نہیں: چیئرمین ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز (آباد)

کراچی: ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز (آباد) کے چیئرمین محمد حسن بخشی نے کہا ہے کہ تین دن کے اندر کراچی کی تمام عمارتوں میں فائر سیفٹی کے آلات نصب کرنا ممکن نہیں، کیونکہ اس وقت مارکیٹ میں مطلوبہ فائر سیفٹی آلات ہی دستیاب نہیں ہیں۔

فائر سیفٹی آڈٹ رپورٹ منگل کی شام جاری کی گئی، جس کی تفصیلات بھی سامنے آ گئی ہیں۔ رپورٹ میں شہر کی متعدد عمارتوں میں فائر سیفٹی کے ناقص انتظامات کی نشاندہی کی گئی ہے۔

چیئرمین آباد حسن بخشی نے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رپورٹ میں جن عمارتوں کی نشاندہی کی گئی ہے، ان میں سے بہت سی عمارتیں 30 سے 35 سال پرانی ہیں، جن میں اس دور میں فائر سیفٹی کے جدید تقاضوں کو مدنظر نہیں رکھا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ آباد کے اراکین نے گزشتہ 15 سے 20 سال کے دوران جو عمارتیں تعمیر کی ہیں، ان میں سے بیشتر میں فائر سیفٹی کے مناسب اقدامات موجود ہیں، تاہم اس سے پہلے تعمیر ہونے والی عمارتوں کے بلڈرز کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ فائر سیفٹی کے قوانین پر فوری طور پر عملدرآمد کریں۔

واضح رہے کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) نے پورے کراچی میں تین دن کے اندر فائر سیفٹی سسٹمز نصب کرنے کا الٹی میٹم جاری کیا تھا۔ ایس بی سی اے کے مطابق ادارے نے اس حوالے سے چیئرمین آباد کو باقاعدہ خط لکھ کر آگاہ بھی کر دیا ہے۔

Tags: #کراچی #فائر_سیفٹی #آباد #ایس_بی_سی_اے #بلڈرز #Karachi #FireSafety #ABAD #SBCA #Builders
Previous Post

سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق مزید 3 افراد کی لاشوں کی شناخت کرلی گئی

Next Post

شدید دھند کے باعث کئی مقامات پر موٹرویز ٹریفک کیلئے بند

Next Post
شدید دھند کے باعث کئی مقامات پر موٹرویز ٹریفک کیلئے بند

شدید دھند کے باعث کئی مقامات پر موٹرویز ٹریفک کیلئے بند

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم