Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

گل پلازہ میں آگ لگنے اور ایمبولنس پہنچنے کے وقت کی نئی تفصیلات سامنے آگئیں

Web Desk by Web Desk
جنوری 22, 2026
in پاکستان
0
گل پلازہ میں آگ لگنے اور ایمبولنس پہنچنے کے وقت کی نئی تفصیلات سامنے آگئیں

کراچی کے گل پلازہ میں آگ لگنے کے واقعے سے متعلق نئی تفصیلات سامنے آئی ہیں، جس میں حکام نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے آگ کی مکمل ٹائم لائن تیار کر لی ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق آگ پلازہ کی پچھلی جانب 10 بج کر 7 منٹ پر لگی، جبکہ 10 بج کر 12 منٹ پر ایمبولنسز جائے حادثہ پر پہنچنا شروع ہو گئیں۔ پلازہ کے ایم اے جناح روڈ والی سائیڈ پر آگ 10 بج کر 18 منٹ پر دیکھی گئی۔ آگ کو پلازہ کے پچھلے حصے سے اگلے حصے تک پہنچنے میں تقریباً 11 منٹ لگے، جس سے واضح ہوتا ہے کہ آگ نے انتہائی تیزی سے عمارت کے مختلف حصوں کو اپنی لپیٹ میں لیا۔

یاد رہے کہ گل پلازہ میں آگ لگنے کے بعد سرچ آپریشن بدستور جاری ہے۔ میزنائن فلور سے مزید 30 لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جس کے بعد جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 61 ہو گئی ہے۔ ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق دکانداروں نے میزنائن فلور پر لوگوں کی موجودگی کی نشاندہی کی تھی، اور تمام 30 لاشیں ایک ہی کراکری کی دکان سے نکالی گئی ہیں۔

حکام کے مطابق آگ لگنے کے بعد متعدد افراد نے اپنی جان بچانے کے لیے دکان کے اندر خود کو بند کر لیا تھا۔ متاثرہ افراد کی آخری موبائل لوکیشن بھی اسی جگہ کی ریکارڈ کی گئی، جو ریسکیو ٹیموں کے لیے رہنمائی کا باعث بنی اور تلاش میں مدد فراہم کی۔

 

Tags: #گل_پلازہ #کراچی #آگ #ریسکیو_آپریشن #BreakingNews #GulPlaza #KarachiFire #RescueOperation #Investigation
Previous Post

پنجاب: ای ٹریفک چالان کے نام پر شہریوں کو لوٹنے والی 100 سے زائد جعلی ویب سائٹس بلاک

Next Post

بنگلادیش کے اسپورٹس ایڈوائزر نے کھلاڑیوں کو آج اہم میٹنگ کیلئے بلالیا

Next Post
بنگلادیش کے اسپورٹس ایڈوائزر نے کھلاڑیوں کو آج اہم میٹنگ کیلئے بلالیا

بنگلادیش کے اسپورٹس ایڈوائزر نے کھلاڑیوں کو آج اہم میٹنگ کیلئے بلالیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم