Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

اگر وزارتیں چھوڑنے سےکراچی بچتا ہے تو فوراً مستعفی ہونےکو تیار ہیں: مصطفیٰ کمال

Web Desk by Web Desk
جنوری 23, 2026
in پاکستان
0
اگر وزارتیں چھوڑنے سےکراچی بچتا ہے تو فوراً مستعفی ہونےکو تیار ہیں: مصطفیٰ کمال

وفاقی وزیرِ صحت اور ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ اگر ایم کیو ایم کی وزارتیں چھوڑ کر کراچی کو بچایا جا سکتا ہے تو وہ فوری طور پر استعفا دینے کے لیے تیار ہیں۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ انہیں ماضی کے واقعات کے طعنے دیے جا رہے ہیں، لیکن سوال یہ ہے کہ موجودہ حکمرانوں نے خود کیا کیا ہے؟ ان کا کہنا تھا کہ ہر بڑے حادثے کے بعد سندھ حکومت اگلے حادثے کا انتظار کرتی رہتی ہے اور عملی اقدامات نظر نہیں آتے۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کراچی میں ترقی نہ ہونے کی بنیادی وجہ رشوت اور کرپشن ہے، جس کی وجہ سے کوئی بھی نظام درست طریقے سے کام نہیں کر رہا۔ انہوں نے واضح کیا کہ اب انہیں پاکستان پیپلز پارٹی سے کسی بہتری کی امید نہیں رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کا ہر وزیراعلیٰ لاہور کو اپنی ذمہ داری سمجھ کر اون کرتا ہے، جبکہ سندھ کا ہر وزیراعلیٰ کراچی کو ڈس اون کرتا ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما نے مزید کہا کہ بعض حلقے ایم کیو ایم کے وجود کو تسلیم کرنے پر بھی تیار نہیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ایم کیو ایم کے پاس اتنی طاقت نہیں کہ وہ پورے نظام سے ٹکرا سکے، تاہم وہ کراچی کے عوام کے مسائل اجاگر کرتے رہیں گے۔

دوسری جانب سندھ کے وزیرِ بلدیات ناصر حسین شاہ نے مصطفیٰ کمال کے بیانات پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کے قول اور فعل میں واضح تضاد ہے، اس لیے ان پر بات کرنا فضول ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی ایم کیو ایم نے اسی نوعیت کے بیانات دیے مگر عملی طور پر کچھ نہیں کیا۔

ناصر حسین شاہ نے دعویٰ کیا کہ 2013 سے 2018 کے دوران وفاقی حکومت نے دیگر صوبوں کے مقابلے میں سندھ کے لیے صرف 2 سے 3 فیصد ترقیاتی فنڈز مختص کیے تھے، جس کی وجہ سے صوبے کو شدید مالی مشکلات کا سامنا رہا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مصطفیٰ کمال خود ماضی میں اعتراف کر چکے ہیں کہ بطور ناظمِ کراچی انہیں سب سے زیادہ فنڈز سابق صدر آصف علی زرداری نے فراہم کیے تھے۔ ناصر حسین شاہ کے مطابق اس وقت کراچی میں ترقیاتی کاموں میں بہتری آ رہی ہے اور آنے والے دنوں میں مزید بہتری دیکھنے میں آئے گی۔

Tags: #کراچی #ایم_کیو_ایم #مصطفیٰ_کمال #سندھ_حکومت #پیپلزپارٹی #سیاسی_بیانات #کراچی_کے_مسائل English Hashtags #Karachi #MQM #MustafaKamal #SindhGovernment #PPP #PakistanPolitics #KarachiIssues
Previous Post

لیہ:ای۔ بز پورٹل پر 313 کاروباری حضرات کو سہولت فراہم، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کی ہدایت

Next Post

سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق افراد کی تعداد 67 ہوگئی، 77 افراد تاحال لاپتہ

Next Post
سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق افراد کی تعداد 67 ہوگئی، 77 افراد تاحال لاپتہ

سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق افراد کی تعداد 67 ہوگئی، 77 افراد تاحال لاپتہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم