Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق افراد کی تعداد 67 ہوگئی، 77 افراد تاحال لاپتہ

Web Desk by Web Desk
جنوری 23, 2026
in پاکستان
0
سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق افراد کی تعداد 67 ہوگئی، 77 افراد تاحال لاپتہ

 

سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق افراد کی تعداد بڑھ کر 67 ہوگئی ہے، تاہم اب تک صرف 17 افراد کی لاشوں کی شناخت ہوسکی ہے جبکہ 77 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ واقعے کو کئی روز گزر جانے کے باوجود متعدد خاندان اپنے پیاروں کی تلاش میں شدید اذیت اور بے یقینی کا شکار ہیں۔

آتش زدہ گل پلازہ کے باہر گزشتہ کئی دنوں سے لواحقین جمع ہیں، جنہوں نے احتجاج کرتے ہوئے ریسکیو اور تحقیقاتی عمل پر شدید عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ متاثرہ خاندانوں کا کہنا ہے کہ سانحہ گل پلازہ کو 6 روز گزر چکے ہیں مگر اب تک لاپتہ افراد کو تلاش نہیں کیا جا سکا، جس کے باعث ان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق عمارت کے انتہائی مخدوش ہونے اور کسی بھی وقت گرنے کے خدشے کے باعث بھاری مشینری کے ذریعے ملبہ ہٹانے کا کام عارضی طور پر روک دیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ انسانی جانوں کے تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے احتیاطی اقدامات ناگزیر ہیں۔

گرنے والے حصوں میں لاپتہ افراد کی تلاش ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے، تاہم اس کے باوجود ریسکیو اہلکار ملبے تلے دبے افراد کو تلاش کرنے کی کوششیں مسلسل جاری رکھے ہوئے ہیں۔ حکام کے مطابق جیسے ہی عمارت کو محفوظ قرار دیا جائے گا، ریسکیو آپریشن میں تیزی لائی جائے گی۔

یاد رہے کہ گل پلازہ میں آگ ہفتے کی شب لگی تھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے پلازہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور عمارت مکمل طور پر راکھ کا ڈھیر بن گئی۔ آگ کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ اندر موجود افراد کو باہر نکلنے کا موقع بھی نہ مل سکا۔

سانحہ گل پلازہ کے حوالے سے تحقیقاتی حکام نے عینی شاہدین اور متاثرین کے بیانات کی روشنی میں ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار کر لی ہے۔ تحقیقاتی ذرائع کے مطابق یہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث نہیں لگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گل پلازہ میں آگ مصنوعی پھولوں کی ایک دکان میں لگی، جہاں بچوں کے کھیلنے کے دوران آگ بھڑکی۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق بچے ممکنہ طور پر دکان میں موجود ماچس یا لائٹر سے کھیل رہے تھے، جس کے باعث آگ نے دکان میں موجود آتش گیر سامان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

تحقیقاتی ذرائع نے مزید بتایا کہ ابتدائی طور پر آگ دکان کے سامان تک محدود رہی، تاہم بعد ازاں یہ بجلی کی تاروں کے ذریعے پورے پلازہ میں پھیل گئی، جس کے نتیجے میں صورتحال مکمل طور پر قابو سے باہر ہو گئی۔

Tags: #گل_پلازہ #سانحہ_گل_پلازہ #کراچی #آتشزدگی #لاپتہ_افراد #ریسکیو_آپریشن #GulPlaza #KarachiFire #Tragedy #RescueOperation #MissingPersons #BreakingNews
Previous Post

اگر وزارتیں چھوڑنے سےکراچی بچتا ہے تو فوراً مستعفی ہونےکو تیار ہیں: مصطفیٰ کمال

Next Post

گورنر سندھ کا سانحہ گل پلازہ کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ، سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کو خط لکھنےکا اعلان

Next Post
گورنر سندھ کا سانحہ گل پلازہ کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ، سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کو خط لکھنےکا اعلان

گورنر سندھ کا سانحہ گل پلازہ کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ، سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کو خط لکھنےکا اعلان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم