Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

گورنر سندھ کا سانحہ گل پلازہ کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ، سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کو خط لکھنےکا اعلان

Web Desk by Web Desk
جنوری 23, 2026
in پاکستان
0
گورنر سندھ کا سانحہ گل پلازہ کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ، سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کو خط لکھنےکا اعلان

 

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سانحہ گل پلازہ پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے واقعے کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کردیا ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ آگ لگنے کے دو گھنٹے بعد کارروائی شروع ہونا ناقابلِ قبول ہے، ایسے سانحات میں فوری اقدام ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اگر بروقت ریسکیو کیا جاتا تو قیمتی جانیں بچائی جا سکتی تھیں۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ وہ خود دو گھنٹے بعد گل پلازہ پہنچے، متاثرین کے زخموں پر مرہم رکھا، ریسکیو اداروں کو طلب کیا، پانی منگوایا اور ٹریفک بحال کروائی۔ انہوں نے کہا کہ یہ رویہ قابلِ قبول نہیں کہ گورنر ریسکیو کے لیے جائے تو اسی پر الزام لگا دیا جائے کہ وہ کیوں گیا، جبکہ جن اداروں اور افسران کی ذمہ داری تھی وہ موقع پر موجود ہی نہیں تھے۔ گورنر سندھ نے سوال اٹھایا کہ بتایا جائے اس خون کا ذمہ دار کون ہے اور یہ خون کس کے ہاتھ پر ہے؟

گورنر سندھ نے مخالفین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سیاست کرنے والوں کو سمجھنا چاہیے کہ کراچی کے عوام کے دلوں میں نفرت بھر چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بے حسی انتہا کو پہنچ چکی ہے لیکن کسی کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ذمہ داروں کا تعین کرکے انہیں فوری اور عبرتناک سزا دی جائے۔

کامران ٹیسوری نے سانحہ گل پلازہ کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ دہراتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ اس حوالے سے سندھ ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کو خط لکھیں گے اور خود کو بھی جوڈیشل کمیشن کے سامنے پیش کریں گے تاکہ حقائق سب کے سامنے آسکیں۔

گورنر سندھ نے وزیراعلیٰ سندھ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ شاید آپ کو درست معلومات فراہم نہیں کی جا رہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ مشینری صحیح طریقے سے کام کیوں نہیں کر رہی اور یہ کیسا نظام ہے کہ جس شخص کا باپ جاں بحق ہوا، اسی کے بیٹے پر لاٹھی چارج کیا جا رہا ہے؟

انہوں نے واضح کیا کہ وہ اس معاملے پر سیاسی الزام تراشی کی اجازت نہیں دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ فائل بند نہیں ہوگی، اگر کسی نے سیاست کرنے کی کوشش کی تو وہ سب کا کچا چٹھا کھول دیں گے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ اگلی پریس کانفرنس میں وہ بہت کچھ بتائیں گے اور جو غم و غصہ دل میں ہے وہ صبر کے دائرے میں رہتے ہوئے قوم کے سامنے رکھیں گے۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ وہ انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت پر پردہ ڈالنے نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ فیلڈ مارشل سے کہیں گے کہ کراچی آپ کا منتظر ہے، آکر دیکھیں یہاں کس نے زیادتی کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صدر آصف علی زرداری، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری لواحقین کو انصاف دلا سکتے ہیں۔

پریس کانفرنس کے دوران گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے لیے ایک ایک پلاٹ دینے کا اعلان بھی کیا۔

Previous Post

سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق افراد کی تعداد 67 ہوگئی، 77 افراد تاحال لاپتہ

Next Post

سعودی عرب: ڈبل وکٹ میچ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی، پلیئرز نے ہاتھ بھی ملائے

Next Post
سعودی عرب: ڈبل وکٹ میچ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی، پلیئرز نے ہاتھ بھی ملائے

سعودی عرب: ڈبل وکٹ میچ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی، پلیئرز نے ہاتھ بھی ملائے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم