Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

ٹرمپ نے کینیڈا سے غزہ ‘بورڈ آف پیس’ میں شامل ہونے کی دعوت واپس لے لی

Web Desk by Web Desk
جنوری 23, 2026
in بین الاقوامی
0
ٹرمپ نے کینیڈا سے غزہ ‘بورڈ آف پیس’ میں شامل ہونے کی دعوت واپس لے لی

 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا سے غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کی دعوت واپس لے لی ہے۔

سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ وہ کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی کو غزہ کے لیے اپنے ’’بورڈ آف پیس‘‘ اقدام میں شامل ہونے کی دعوت واپس لے رہے ہیں۔

اس حوالے سے صدر ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹروتھ سوشل پر بھی بیان جاری کیا، جس میں انہوں نے لکھا کہ مارک کارنی کو ابتدا میں غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کے لیے مدعو کیا گیا تھا، تاہم اب کینیڈا کی شمولیت کے حوالے سے دعوت نامہ واپس لیا جا رہا ہے۔

صدر ٹرمپ نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ غزہ بورڈ آف پیس دنیا کے بااثر ترین رہنماؤں کا فورم ہے، جس کا مقصد غزہ میں امن اور استحکام کے لیے عالمی سطح پر مشترکہ کوششوں کو فروغ دینا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تشکیل دیے گئے غزہ بورڈ آف پیس میں اب تک پاکستان سمیت 19 ممالک شمولیت اختیار کر چکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اس فورم میں پاکستان، قطر، سعودی عرب، ترکیے، انڈونیشیا، بحرین، مصر، اردن، قازقستان، ازبکستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) شامل ہیں۔

اس کے علاوہ ارجنٹینا، آرمینیا، آذربائیجان، بیلاروس، ہنگری، کوسوو، مراکش اور ویتنام نے بھی غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔

مزید برآں، ڈیووس میں خطاب کرتے ہوئے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کی دعوت پر صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ روس اس اقدام کے لیے ایک ارب ڈالر فراہم کرنے کو تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ روس نے عالمی استحکام کے لیے ہونے والی ہر سنجیدہ کوشش میں تعاون کیا ہے اور آئندہ بھی اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

Tags: #غزہ_بورڈ_آف_پیس #ڈونلڈ_ٹرمپ #کینیڈا #مارک_کارنی #ڈیووس #عالمی_سیاست #پاکستان English Hashtags #GazaBoardOfPeace #DonaldTrump #Canada #MarkCarney #Davos #GlobalPolitics #Pakistan
Previous Post

امریکا نے ایران کی جانب بڑی فورس روانہ کردی، جنگی بحری جہاز اور طیارے شامل

Next Post

فیفا کے صدر جیانی انفنٹینو کا دورہ پاکستان کا اعلان

Next Post
فیفا کے صدر جیانی انفنٹینو کا دورہ پاکستان کا اعلان

فیفا کے صدر جیانی انفنٹینو کا دورہ پاکستان کا اعلان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم