Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

ڈی آئی خان میں امن کمیٹی کے سربراہ نور عالم محسود کے گھر خودکش دھماکا، 3 افراد جاں بحق

Web Desk by Web Desk
جنوری 24, 2026
in پاکستان
0
ڈی آئی خان میں امن کمیٹی کے سربراہ نور عالم محسود کے گھر خودکش دھماکا، 3 افراد جاں بحق

خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں امن کمیٹی کے سربراہ نور عالم محسود کے گھر ہونے والے خودکش دھماکے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہو گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق یہ دھماکا ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے قریشی موڑ کے قریب اس وقت ہوا جب نور عالم محسود کے گھر شادی کی تقریب جاری تھی۔ دھماکا انتہائی شدت کا تھا جس کے باعث موقع پر افراتفری پھیل گئی۔

ضلعی پولیس افسر کے مطابق خودکش دھماکے میں 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ 7 افراد زخمی ہوئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کے فوراً بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔ تمام زخمیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

ڈی ایس پی نے بتایا کہ زخمیوں میں امن کمیٹی کے سربراہ نور عالم محسود بھی شامل ہیں، جن کی حالت کے بارے میں ڈاکٹرز مسلسل نگرانی کر رہے ہیں۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے ڈی آئی خان میں ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے آئی جی پولیس سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے زخمیوں کو بہترین ممکنہ طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ واقعہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے، ملوث عناصر کو کسی صورت نہیں بخشا جائے گا اور انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت شہدا کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

 

Tags: #ڈیرہ_اسماعیل_خان #خیبرپختونخوا #خودکش_دھماکہ #امن_کمیٹی #نورعالم_محسود #دہشتگردی #KPPolice #Rescue #DeraIsmailKhan #KhyberPakhtunkhwa #SuicideBlast #BreakingNews #Pakistan
Previous Post

کراچی گل پلازہ میں آج ملبہ اٹھانے کے دوران ڈیڑھ کلو سونا بھی ملا

Next Post

حیدرآباد: مہران ہائی وے پر گاڑی اور ٹرک میں تصادم، بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق

Next Post
حیدرآباد: مہران ہائی وے پر گاڑی اور ٹرک میں تصادم، بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق

حیدرآباد: مہران ہائی وے پر گاڑی اور ٹرک میں تصادم، بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم