Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

سانحہ گل پلازہ: ریسکیو آپریشن کے دوران تیسرے فلور سے مزید انسانی باقیات برآمد

Web Desk by Web Desk
جنوری 25, 2026
in پاکستان
0
سانحہ گل پلازہ: ریسکیو آپریشن کے دوران تیسرے فلور سے مزید انسانی باقیات برآمد

کراچی کے گل پلازہ میں آگ لگنے کے واقعے کے بعد ریسکیو آپریشن نویں روز میں داخل ہو گیا ہے، جہاں امدادی کارروائیوں کے دوران تیسرے فلور سے انسانی باقیات برآمد ہوئی ہیں۔

 

ریسکیو حکام کے مطابق ملنے والی انسانی باقیات کو ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے سول اسپتال کراچی منتقل کر دیا گیا ہے، تاکہ شناخت کے عمل کو آگے بڑھایا جا سکے۔

پولیس سرجن ڈاکٹر سُمعیہ طارق کے مطابق اب تک مجموعی طور پر 71 لاشیں اور انسانی باقیات سول اسپتال لائی جا چکی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جاں بحق افراد میں سے 22 کی شناخت مکمل کر لی گئی ہے، جن میں 6 لاشیں ایسی تھیں جو ظاہری طور پر قابلِ شناخت تھیں، جب کہ 15 لاشوں کی شناخت ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے ممکن بنائی گئی۔

ڈاکٹر سُمعیہ طارق کے مطابق ایک لاش کی شناخت قومی شناختی کارڈ کی مدد سے بھی کی گئی ہے، جب کہ دیگر باقیات کے ڈی این اے سیمپلز کے نتائج کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ شناخت کے عمل میں وقت لگ رہا ہے، تاہم تمام مراحل انتہائی احتیاط اور شفافیت کے ساتھ مکمل کیے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ سانحہ گل پلازہ کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔ جیو نیوز کے مطابق یہ مقدمہ نبی بخش تھانے میں درج کیا گیا ہے، جس میں غفلت اور لاپرواہی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے اور واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات جاری ہیں۔

دوسری جانب سندھ حکومت نے آگ سے متاثرہ گل پلازہ کی ازسرِ نو تعمیر کا فیصلہ بھی کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سندھ حکومت اپنے بجٹ سے گل پلازہ کی تعمیر کرے گی اور کثیر المنزلہ عمارت کی تعمیر ایک سال کے اندر مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گل پلازہ کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد دکانیں الاٹیز کے حوالے کی جائیں گی، تاکہ متاثرہ تاجروں کو دوبارہ کاروبار کا موقع فراہم کیا جا سکے۔ سندھ حکومت نے اس منصوبے کے لیے ماہرینِ تعمیرات اور فنی ماہرین سے مدد حاصل کر لی ہے، تاکہ مستقبل میں کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچاؤ یقینی بنایا جا سکے۔

واضح رہے کہ کراچی میں گزشتہ ہفتے 17 جنوری کی رات شہر کے معروف گل پلازہ میں خوفناک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا تھا، جس کے نتیجے میں پوری عمارت جل کر تباہ ہو گئی تھی اور یہ سانحہ کراچی کی تاریخ کے المناک ترین واقعات میں شمار کیا جا رہا ہے۔

Previous Post

ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ تھم گیا، سڑکوں پر کئی کئی فٹ برف موجود، ریسکیو آپریشن جاری

Next Post

خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں آج سے شدید بارشوں اور برفباری کے نئے سلسلے کی پیشگوئی

Next Post
خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں آج سے شدید بارشوں اور برفباری کے نئے سلسلے کی پیشگوئی

خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں آج سے شدید بارشوں اور برفباری کے نئے سلسلے کی پیشگوئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم