Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

کراچی: سامان بیچنے آنیوالی خواتین نے خاتون کو بے ہوشی کا انجیکشن لگاکر گھر کا صفایا کردیا

Web Desk by Web Desk
جنوری 27, 2026
in پاکستان
0
کراچی: سامان بیچنے آنیوالی خواتین نے خاتون کو بے ہوشی کا انجیکشن لگاکر گھر کا صفایا کردیا

کراچی کے علاقے کورنگی ساڑھے 5 جی ایریا میں گھر میں ڈکیتی کی سنگین واردات پیش آئی، جہاں ڈاکوؤں نے خاتون کو بے ہوشی کا انجیکشن لگا کر گھر کا صفایا کر دیا۔

پولیس کے مطابق واردات میں دو خواتین اور ایک مرد ڈاکو شامل تھے۔ واقعے کا مقدمہ زمان ٹاؤن تھانے میں متاثرہ خاتون کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے، جبکہ پولیس نے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

مدعیہ خاتون نے بیان دیا کہ اس نے دروازہ کھولا تو ایک خاتون سامان فروخت کرنے کے بہانے آئی تھی۔ خاتون کو اندر بلانے پر اس نے اپنی بیٹی کو فون کر کے مزید سامان لانے کا کہا۔ کچھ ہی دیر بعد اس خاتون کی بیٹی کے ساتھ ایک نوجوان لڑکا بھی زبردستی گھر میں داخل ہو گیا۔

متاثرہ خاتون کے مطابق نوجوان نے اسلحہ دکھا کر اسے بے ہوشی کا انجیکشن لگا دیا۔ جب اس نے مزاحمت کی تو ملزم نے اس کا سر دیوار سے دے مارا جس کے باعث وہ بے ہوش ہو گئی۔

خاتون نے بتایا کہ ملزمان نے تجوری کھول کر 7 لاکھ روپے نقدی نکال لی۔ اس کے علاوہ 15 گرام وزن کے دو سونے کے سیٹ، چار انگوٹھیاں، ایک بریسلٹ اور موبائل فون بھی ساتھ لے گئے۔ واردات کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے اور ملزمان کی شناخت کے لیے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

Tags: #کراچی #کورنگی #ڈکیتی #جرائم #پولیس #خاتون #زمان_ٹاؤن #Karachi #Korangi #Robbery #Crime #Police #WomenSafety #Pakistan
Previous Post

وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کا جمعرات کو اڈیالہ جیل جانےکا اعلان

Next Post

پاکستان کی پہلی ویمن پروفیشنل ایم ایم اے فائٹر انیتا کریم کی فائٹ مِس ہوگئی

Next Post
پاکستان کی پہلی ویمن پروفیشنل ایم ایم اے فائٹر انیتا کریم کی فائٹ مِس ہوگئی

پاکستان کی پہلی ویمن پروفیشنل ایم ایم اے فائٹر انیتا کریم کی فائٹ مِس ہوگئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم