Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

پاکستان کی پہلی ویمن پروفیشنل ایم ایم اے فائٹر انیتا کریم کی فائٹ مِس ہوگئی

Web Desk by Web Desk
جنوری 27, 2026
in پاکستان, کھیل
0
پاکستان کی پہلی ویمن پروفیشنل ایم ایم اے فائٹر انیتا کریم کی فائٹ مِس ہوگئی

ابوظبی کا ویزا بروقت نہ ملنے کے باعث پاکستان کی پہلی پروفیشنل ویمنز ایم ایم اے فائٹر انیتا کریم بین الاقوامی مقابلے میں شرکت سے محروم ہو گئیں۔

انیتا کریم کی 31 جنوری کو ابو ظبی میں ایم ایم اے فائٹ شیڈول تھی، تاہم مقررہ وقت تک ویزا جاری نہ ہونے پر ایونٹ مینجمنٹ نے ان کی جگہ دوسری فائٹر کو مدعو کر لیا۔ اس طرح ایک اہم بین الاقوامی موقع انیتا کریم کے ہاتھ سے نکل گیا۔

انیتا کریم نے اس صورتحال پر شدید مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس فائٹ کے لیے کئی ماہ سخت محنت کی تھی، لیکن ویزا مسائل کے باعث وہ مقابلے میں حصہ نہ لے سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ صرف ایک فائٹ نہیں بلکہ ان کے کیریئر کے لیے انتہائی اہم مرحلہ تھا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ تین ہفتوں کے اندر ان کی ایک اور فائٹ بھی شیڈول تھی، تاہم ویزا جیسے مسائل کھلاڑیوں کے کیریئر کو شدید نقصان پہنچاتے ہیں۔ انیتا کریم کا کہنا تھا کہ ایتھلیٹس کو درپیش ویزا مسائل کو سنجیدگی سے حل کیا جانا چاہیے تاکہ وہ بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کر سکیں۔

انیتا کریم کے مینجر یاسر مشتاق نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ انیتا کریم فائٹ میں شرکت نہیں کر پائیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ ایونٹ انتظامیہ کی جانب سے ویزا سے متعلق ایک واضح ڈیڈ لائن دی گئی تھی۔

یاسر مشتاق کے مطابق ڈیڈ لائن سے قبل انیتا کریم کو ویزا جاری نہیں ہو سکا، حالانکہ ایونٹ انتظامیہ نے ایک ہفتہ تک ویزا کے لیے انتظار بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس صورتحال نے انیتا کریم کو ذہنی طور پر کافی متاثر کیا ہے۔

مینجر کا کہنا تھا کہ انیتا کریم کی اگلی فائٹ اپریل میں شیڈول ہے، اور انہوں نے متعلقہ حکام، خصوصاً محسن نقوی سے اپیل کی ہے کہ انیتا کریم کے ویزا مسائل حل کرائے جائیں تاکہ پاکستان کی پہلی خاتون ایم ایم اے فائٹر کا کیریئر محفوظ رہ سکے اور وہ مستقبل میں بین الاقوامی مقابلوں میں بلا رکاوٹ شرکت کر سکیں۔

 

Tags: #انیتا_کریم #ایم_ایم_اے #پاکستانی_خواتین #ویزا_مسائل #کھیل #خواتین_کھلاڑی #ابوظبی#AnitaKareem #MMA #PakistaniAthlete #WomenInSports #VisaIssues #Pakistan #AbuDhabi
Previous Post

کراچی: سامان بیچنے آنیوالی خواتین نے خاتون کو بے ہوشی کا انجیکشن لگاکر گھر کا صفایا کردیا

Next Post

انڈر 19 ورلڈکپ: سیمی فائنل تک رسائی کیلئے پاکستان کا کڑا امتحان آج ہوگا

Next Post
انڈر 19 ورلڈکپ: سیمی فائنل تک رسائی کیلئے پاکستان کا کڑا امتحان آج ہوگا

انڈر 19 ورلڈکپ: سیمی فائنل تک رسائی کیلئے پاکستان کا کڑا امتحان آج ہوگا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم