Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

کوہستان اسکینڈل: نیب کی تاریخ کی سب سے بڑی یکمشت ریکوری، 4 ارب 5 کروڑ قومی خزانے میں جمع

Web Desk by Web Desk
جنوری 28, 2026
in پاکستان, تجارت
0
کوہستان اسکینڈل: نیب کی تاریخ کی سب سے بڑی یکمشت ریکوری، 4 ارب 5 کروڑ قومی خزانے میں جمع

پشاور میں نیب نے اپنی تاریخ کی سب سے بڑی یکمشت ریکوری کے تحت کوہستان میگا کرپشن اسکینڈل کے مرکزی ملزم قیصر اقبال کے فرنٹ مین ممتاز خان سے 4 ارب 5 کروڑ روپے قومی خزانے میں جمع کرائے۔ ممتاز خان، جو قیصر اقبال کا فرنٹ مین اور ڈمپر ڈرائیور تھا، پلی بارگین کے بعد رہا کر دیا گیا۔

نیب ذرائع کے مطابق ممتاز خان نے رقم کے علاوہ جائیداد اور گاڑیوں کی صورت میں بھی پلی بارگین کی رقم فراہم کی۔ تحقیقات میں معلوم ہوا کہ قیصر اقبال نے اپنے فرنٹ مین ممتاز خان کے ذریعے جعلی کمپنی کے نام پر بینک اکاؤنٹس کھولے اور قومی خزانے سے بڑی رقم منتقل کی۔

گزشتہ روز ممتاز خان کی پلی بارگین سے متعلق درخواست احتساب عدالت کے انتظامی جج ظفر خان کے سامنے پیش کی گئی۔ اس دوران ڈپٹی پراسیکیورٹر جنرل نیب خیبر پختونخوا محمد علی نے عدالت کو بتایا کہ ممتاز خان کو کوہستان میگا کرپشن اسکینڈل میں ملوث پایا گیا۔ نیب نے ملزم سے تحقیقات کیں اور ان کے اکاؤنٹ میں موجود 4 ارب روپے کی ٹرانزکشن کے شواہد حاصل کیے۔ ممتاز خان نے پلی بارگین کی درخواست دی، جسے عدالت نے منظور کر لیا۔

ابتدائی طور پر کوہستان میگا کرپشن اسکینڈل میں 40 ارب روپے کے فراڈ کا انکشاف ہوا تھا اور متعدد ملزمان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ ممتاز خان کی جانب سے قومی خزانے میں ریکوری کے بعد کیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، جسے نیب نے اپنی تاریخ کی سب سے بڑی یکمشت ریکوری قرار دیا ہے۔

 

Tags: #پشاور #نیب #کوہستان_میگا_کرپشن #ممتاز_خان #پلی_بارگین #قومی_خزانہ #Peshawar #NAB #KohistanMegaCorruption #MumtazKhan #PleaBargain #NationalTreasury
Previous Post

یکے بعد دیگرے کیسز میں سزائیں، عمران کی رہائی کے امکانات مزید معدوم

Next Post

پی سی بی نے آسٹریلیا کیخلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا

Next Post
پی سی بی نے آسٹریلیا کیخلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا

پی سی بی نے آسٹریلیا کیخلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم