Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

اڈیالہ کا قیدی سزا پوری کرکے ہی آزاد ہوگا: فیصل کریم کنڈی

Web Desk by Web Desk
جنوری 30, 2026
in پاکستان
0
اڈیالہ کا قیدی سزا پوری کرکے ہی آزاد ہوگا: فیصل کریم کنڈی

 

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ اڈیالہ کا قیدی اپنی سزا پوری کرنے کے بعد ہی آزاد ہوگا۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے واضح کیا کہ صوبائی حکومت کا مقصد صرف یہ ہے کہ قیدی کو قانونی طریقے سے آزاد کرایا جائے۔ گورنر نے کہا کہ اگر قیدی کو اسپتال لایا گیا ہے تو کسی مریض کا علاج کرانا غلط نہیں۔

گورنر نے وادی تیراہ میں آپریشن کے حوالے سے خبروں کی تردید کی اور کہا کہ تیراہ میں لوگ ہر سال سردیوں میں نقل مکانی کرتے ہیں۔ اس سال صوبائی حکومت نے اس مد میں 4 ارب روپے رکھے اور آئی ڈی پیز کی رجسٹریشن شروع کی۔ گورنر کے مطابق 50 سے 60 فیصد لوگ آپریشن کے خدشے کے پیش نظر نقل مکانی کر گئے، جبکہ پہلے یہ شرح صرف 30 فیصد تھی۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف ہر جگہ آپریشن ہوتا رہے گا، چاہے کسی کو اچھا لگے یا برا۔ چترال سے ڈیرہ اسماعیل خان تک، جہاں بھی دہشتگرد موجود ہیں، وہاں کارروائیاں جاری رہیں گی۔

گورنر خیبرپختونخوا نے پی ٹی آئی کو مشورہ دیا کہ دو پارٹیاں بنالی جائیں، اور ایک پارٹی تحریک انتشار بھی بنائے۔ صحافی کے سوال پر کہ کیا عید کے بعد 28 ویں ترمیم آرہی ہے، گورنر نے جواب دیا کہ اگر عید کے بعد ترمیم آتی ہے تو اس پر پارلیمنٹ میں بحث ہوگی۔

Previous Post

14سال بعد بنگلادیش کی قومی ائیرلائن کی پرواز کراچی ائیرپورٹ پر لینڈکرگئی

Next Post

ایران پر حملہ پوری مسلم دنیا پر حملہ تصور ہوگا: ایرانی سفیر

Next Post
ایران پر حملہ پوری مسلم دنیا پر حملہ تصور ہوگا: ایرانی سفیر

ایران پر حملہ پوری مسلم دنیا پر حملہ تصور ہوگا: ایرانی سفیر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم