صدر ٹرمپ: ایران پر فوجی کارروائی ضروری نہ ہو، چین کے ساتھ تجارتی تعلقات خطرناک
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کی جانب امریکی بحری بیڑا روانہ کیا گیا ہے، لیکن بہتر ہوگا کہ اسے استعمال نہ کیا جائے۔ صدر ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت امریکہ کے بہت سے بڑے اور طاقتور جہاز ایران کی طرف جا رہے ہیں، تاہم امید ہے کہ ایران کے خلاف فوجی کارروائی کی ضرورت نہ پڑے۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران کے ساتھ مزید بات چیت کا ارادہ ہے، اور پہلے بھی ایران سے بات چیت ہو چکی ہے جبکہ آئندہ بھی مذاکرات جاری رہیں گے۔
صدر ٹرمپ نے چین کے ساتھ تجارتی تعلقات کو برطانیہ کے لیے خطرناک قرار دیا اور کہا کہ چین کے ساتھ بڑھتے ہوئے تجارتی تعلقات برطانیہ کے لیے سنگین خطرہ بن سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کینیڈا کے لیے چین کے ساتھ کاروبار اور بھی زیادہ خطرناک ہے اور اس حوالے سے اتحادیوں کو محتاط رہنا ہوگا۔
کیوبا کے بارے میں بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ان کے خیال سے کیوبا کی حکومت قائم نہیں رہ سکے گی۔

