امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے خبردار کیا ہے کہ وہ ایرانی پاسداران انقلاب کے کسی بھی غیر محفوظ یا خطرناک اقدام کو برداشت نہیں کرے گا۔ سینٹکام نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران نے آبنائے ہرمز میں اتوار سے دو روزہ بحری مشقوں کا اعلان کیا ہے، اور اس دوران پاسداران انقلاب کو سمندر میں اشتعال انگیزی سے گریز کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
سینٹکام کے مطابق آبنائے ہرمز سے روزانہ تقریباً 100 سے زائد تجارتی جہاز گزرتے ہیں، اس لیے ایرانی مشقیں محفوظ اور پیشہ ورانہ انداز میں ہونی چاہئیں تاکہ بین الاقوامی میری ٹائم ٹریفک کی آزادانہ نقل و حمل میں کوئی خطرہ نہ پیدا ہو۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ امریکی فورسز، علاقائی پارٹنرز اور کمرشل جہازوں کے قریب غیر محفوظ اور غیر پیشہ ورانہ رویہ تصادم کا سبب بن سکتا ہے۔ سینٹکام نے واضح کیا کہ وہ ایرانی پاسداران انقلاب کے کسی بھی غیر محفوظ اقدام کا سخت جواب دے گا اور امریکی اہلکاروں، جہازوں اور طیاروں کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔
یہ بیان امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے تناظر میں سامنے آیا ہے، جس میں ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز میں بحری مشقوں کا اعلان امریکی نگرانی اور خبردار رہنے کے تناظر میں اہم سمجھا جا رہا ہے۔

