Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

رمضان کے پہلے عشرے میں ایک کروڑ زائرین کی مسجد نبویؐ آمد ہوئی

Ghazwa News by Ghazwa News
مارچ 15, 2025
in بین الاقوامی, پاکستان
0
رمضان کے پہلے عشرے میں ایک کروڑ زائرین کی مسجد نبویؐ آمد ہوئی

رمضان المبارک کے پہلے عشرے کے دوران تقریباً 10 ملین کے قریب زائرین کی مسجد نبویؐ آمد ہوئی اور ساڑھے 7 لاکھ کے قریب خوش نصیبوں نے روضہ رسولﷺ پر حاضری دی۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ کے امور کی جنرل اتھارٹی کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے پہلے عشرے کے دوران مسجد نبویؐ نے مجموعی طور پر 98 لاکھ 18 ہزار 474 زائرین اور نمازیوں کا استقبال کیا۔
مسجد نبویؐ میں زائرین کی اتنی بڑی تعداد کا استقبال اعلیٰ معیاری سہولیات کے ساتھ کیا گیا، اس دورا ن عبادت گزاروں کو متاثر کن تجربے کی فراہمی کیلئے مربوط و منظم نظام اور اعلیٰ معیار کی خدمات فراہم کی گئیں۔عرب میڈیا کے مطابق رمضان کے پہلے عشرے کے دوران 7 لاکھ 39ہزار 702 زائرین نے روضہ رسول ﷺپر حاضری دی۔
عرب میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ گزشتہ ہفتے 26 ہزار 910 بزرگ اورمعذور افراد خصوصی خدمات سے مستفید ہوئے جب کہ رہنمائی کی خدمات سے استفادہ حاصل کرنے والے زائرین کی تعداد ایک لاکھ 32 ہزار سے تجاوز کرگئی۔اس دوران زائرین میں آب زمزم کی ایک لاکھ 95 ہزار 800 بوتلیں تقسیم کی گئیں اور 29 لاکھ 8 ہزار 530افطار پیکٹس روزداروں میں تقسیم کیے گئے۔

Previous Post

رمضان کے پہلے عشرے میں مسجد الحرام میں ڈھائی کروڑ نمازیوں اور زائرین کی آمد

Next Post

ٹرمپ انتظامیہ نے کولمبیا یونیورسٹی کی فلسطینی طالبہ لیقا کو گرفتار کرلیا

Next Post
ٹرمپ انتظامیہ نے کولمبیا یونیورسٹی کی فلسطینی طالبہ لیقا کو گرفتار کرلیا

ٹرمپ انتظامیہ نے کولمبیا یونیورسٹی کی فلسطینی طالبہ لیقا کو گرفتار کرلیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم