Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایات کی روشنی میں پوسٹ گریجوایٹ کالج لیہ میں ووٹ کی اہمیت کے سلسلہ میں آگاہی سیشن کا انعقاد

Web Desk by Web Desk
اپریل 4, 2025
in لیہ
0
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایات کی روشنی میں پوسٹ گریجوایٹ کالج لیہ میں ووٹ کی اہمیت کے سلسلہ میں آگاہی سیشن کا انعقاد

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایات کی روشنی میں پوسٹ گریجوایٹ کالج لیہ میں ووٹ کی اہمیت کے سلسلہ میں آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔جس کا بنیادی مقصد نوجوان کمیونٹی کو ووٹ کی اہمیت سے آگاہ کرنا اور ان کے ووٹ رجسٹریشن کے مسائل کو حل کرنا تھا۔

سیشن میں نوجوان طلباءو طالبات کی کثیر تعدادنے شرکت کی اس موقع پر ضلعی الیکشن کمشنر لیہ محمد خلیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے معاشرے کے نوجوان ووٹ کی اہمیت کو سمجھیں کیونکہ ووٹ کا درست استعمال ملک و قوم کی ترقی میں اہمیت کا حامل ہے ۔نوجوان ووٹ کی طاقت سے معاشرے کی ترقی میں اپنا بھر پور کردار اد ا کر سکتے ہیں ووٹ ہر شہری کا بنیادی حق اور قومی فریضہ ہے ہر نوجوان جن کی عمر اٹھارہ سال یا اس سے زائد ہوچکی ہے وہ اپنے ووٹ کا اندراج کرائے اور الیکشن کے وقت اپنا ووٹ کا سٹ بھی کرے ووٹ کے اندراج ودرستگی کے لئے اپنے ضلعی الیکشن کمشنر کے دفتر میں رابطہ کرسکتے ہیں

فارم نمبر21برائے اندراج و منتقلی ووٹ، فارم نمبر 22برائے اعتراض و حذف اور فارم 23برائے درستگی حاصل کرکے کوائف کو درست کرواسکتے ہیں اپنے ووٹ کے اندراج کو چیک کرنے کے لئے 8300کی ایس ایم ایس سروس استعمال کر سکتے ہیں ۔اس موقع پر فریداللہ ممبر ڈسٹرکٹ ووٹرزایجوکیشن کمیٹی اور دیگر نے اپنے خیالات کا اظہار کیا جس میں انہوں نے جمہوریت کے عمل کو مضبوط بنانے کیلئے نوجوان طلباءکو آگاہ کیا۔

سیشن میں ڈاکٹر کاوش تصور، میڈم نذہت یاسمین،محمد کامران اشرف ،مس ثمینہ عفت، ارسلان خالد،غلام عباس ،محمد رشید ،وسیم عالم اور دیگر ممبران نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت ایک ایسا نظام حکومت ہے جس میں عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا حق حاصل ہوتا ہے ۔یہ عوامی رائے ،آزادی اظہار اور مساوات پر مبنی نظام ہے جو ملک کی ترقی او ر استحکام میں اہم کردار ادا کرتا ہے جمہوری نظام میں عوام کو حق حاصل ہوتا ہے کہ وہ انتخابات کے ذریعے اپنی پسند کے نمائندے منتخب کر سکتے ہیں جس سے ایک صحت مند معاشرہ تشکیل پاتا ہے ۔

Previous Post

گورنمنٹ گرلزہائی سکول ٹی ڈی اے کالونی میں رزلٹ کی تقریب منعقد

Next Post

ایس ڈی او بلڈنگ امین سہیل ملغانی کی ریٹائرمنٹ پر ان کے آفس میں تقریب کا انعقاد

Next Post
ایس ڈی او بلڈنگ امین سہیل ملغانی کی ریٹائرمنٹ پر ان کے آفس میں تقریب کا انعقاد

ایس ڈی او بلڈنگ امین سہیل ملغانی کی ریٹائرمنٹ پر ان کے آفس میں تقریب کا انعقاد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • سیلاب کی تباہ کاریاں : پنجاب و سندھ کے درجنوں علاقے زیرِ آب، سینکڑوں بستیاں متاثر
  • امریکہ کی بھارت پر انحصار کی پالیسی ناکام ہوچکی ، پاکستان زیادہ قابلِ اعتماد شراکت دار قرار، امریکی جریدے کی تازہ رپورٹ
  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم