Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

کیا سوزوکی مہران نئے انداز میں واپس آرہی ہے؟

Web Desk by Web Desk
اپریل 7, 2025
in پاکستان, تجارت
0
کیا سوزوکی مہران نئے انداز میں واپس آرہی ہے؟

سوزوکی مہران کی ممکنہ واپسی سے متعلق سوشل میڈیا پر خبریں زیر گردش تھیں تاہم پاک سوزوکی موٹرز نے واضح طور پر اعلان کیا ہے کہ کمپنی کی جانب سے ’’مہران‘‘ کو دوبارہ متعارف کرانے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

چند روز قبل سوشل میڈیا پر مصنوعی ذہانت اے آئی سے تیار کی گئی ویڈیوز وائرل ہوئیں جن میں ایک چھوٹی گاڑی کو ’’مہران 2025‘‘ کے طور پر دکھایا گیا، ان ویڈیوز نے دیکھنے والوں کو یہ تاثر دیا کہ شاید کمپنی کی جانب سے کچھ عرصہ قبل بند کی گئی ’’مہران‘‘ کار دوبارہ مارکیٹ میں آرہی ہے۔کئی ویب سائٹس نے بنا تحقیق اور تصدیق کے ان ویڈیوز کی بنیاد پر گاڑی کی ممکنہ قیمت بھی بتائی، جس کے مطابق یہ گاڑی 12 لاکھ روپے سے شروع ہو کر 16 لاکھ روپے تک جاسکتی تھی۔

تاہم پاک سوزوکی موٹرز نے تمام افواہوں کو غلط قرار دیتے ہوئے وضاحت جاری کی کہ کمپنی نہ تو مہران گاڑی کا کوئی نیا ماڈل تیار کر رہی ہے اور نہ ہی اس کی دوبارہ لانچنگ کا کوئی ارادہ رکھتی ہے۔کمپنی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسی ویڈیوز اور خبریں مکمل طور پر نظر انداز کریں جو مہران کی واپسی سے متعلق دعوے کر رہی ہیں۔یاد رہے کہ سوزوکی مہران، جو کئی دہائیوں تک پاکستان کی سڑکوں پر راج کرتی رہی، اسے 2019ء میں بند کردیا گیا تھا، اپنی سادگی، کم قیمت اور آسان مینٹیننس کے باعث یہ گاڑی ”دی باس“ کے لقب سے مشہور ہوئی، اس کے بعد کمپنی نے سوزوکی آلٹو جیسے نئے ماڈلز متعارف کروائے۔

Previous Post

سانحہ گیاری سیکٹر کو 13 برس مکمل، قوم کا شہداء کو سلام

Next Post

جوہر ٹاؤن میں سکول وین الٹ گئی، 14 بچے شدید زخمی

Next Post
جوہر ٹاؤن میں سکول وین الٹ گئی، 14 بچے شدید زخمی

جوہر ٹاؤن میں سکول وین الٹ گئی، 14 بچے شدید زخمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • سیلاب کی تباہ کاریاں : پنجاب و سندھ کے درجنوں علاقے زیرِ آب، سینکڑوں بستیاں متاثر
  • امریکہ کی بھارت پر انحصار کی پالیسی ناکام ہوچکی ، پاکستان زیادہ قابلِ اعتماد شراکت دار قرار، امریکی جریدے کی تازہ رپورٹ
  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم