Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

ارجن کے بعد ملائیکہ کی ماضی کے اسٹار کرکٹر کیساتھ ڈیٹنگ کی افواہیں، قریبی ذرائع کا ردعمل بھی آگیا

Web Desk by Web Desk
اپریل 11, 2025
in شوبز
0
ارجن کے بعد ملائیکہ کی ماضی کے اسٹار کرکٹر کیساتھ ڈیٹنگ کی افواہیں، قریبی ذرائع کا ردعمل بھی آگیا

بالی وڈ اداکارہ اور ماڈل ملائیکہ اروڑا اپنے کام کے ساتھ افیئرز کی بدولت بھی سرخیوں کی زینت بنی رہتی ہیں۔

کچھ عرصہ قبل ملائیکہ اروڑا کے اپنے بوائے فرینڈ ارجن کپور سے بریک اپ پر مداح حیران رہ گئے تھے تاہم اب بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ملائیکہ ان دنوں ماضی کے اسٹار سری لنکن کرکٹر کمار ا سنگاکارا کو ڈیٹ کر رہی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ افواہیں اس وقت سامنے آئیں جب بھارت کے شہر گوہاٹی کے باراسپارا کرکٹ اسٹیڈیم میں راجستھان رائلز بمقابلہ چنئی سپر کنگز کے درمیان ہونے والے میچ میں ملائیکہ کی سامنے آنے والی تصویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔

سامنے آئی تصویر میں ملائیکہ کو سری لنکا کےسابق کرکٹر کماراسنگاکارا کے ساتھ خوشگوار موڈ میں میچ انجوائے کرتے دیکھا گیا جس کے بعد افواہیں سامنے آنے لگیں کہ ملائیکہ ان دنوں کمارا سنگاکارا کو ڈیٹ کر رہی ہیں۔یاد رہے کہ کمارا سنگاکارا اس وقت راجستھان رائلز کے ڈائریکٹر کرکٹ کے طور پر کام کر رہے ہیں، اس سے قبل کمارا سنگاکار ا نے بطور ہیڈ کوچ راجستھان رائلز اپنی ذمہ داری نبھائی تھیں۔

ڈیٹنگ کی افواہیں سامنے آنے کے بعد ملائیکہ کے قریبی ذرائع کا ردعمل بھی سامنے آگیا ہے جس میں انھوں نے ملائیکہ اور سنگاکارا کی ڈیٹنگ کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا اور واضح کیا کہ’صرف اس لیے کہ دو لوگ ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھے ہیں اس کا مطلب ہرگز یہ نہیں وہ ڈیٹنگ کر رہے ہیں لہٰذا ایسی بے بنیاد کہانیاں گھڑنا بند کر دینا چاہیے‘۔ ملائیکہ اور ارجن نے 2018 میں ڈیٹنگ شروع کی تھی تاہم انہوں نے اپنے تعلقات کو کئی عرصے تک چھپا کر رکھا، دونوں کے تعلق کی خبریں منظر عام پر آنے کے بعد ان کی شادی کے حوالے سے بھی افواہیں سرگرم رہیں تاہم جوڑے کی جانب سے کبھی بھی شادی کی افواہوں پر ردعمل نہیں دیا گیا تھا۔

اکتوبر 2024 میں ارجن کپور نے ملائیکہ اروڑا سے بریک اپ کی تصدیق کی تھی، اس دوران ایک تقریب میں ارجن کپور کے اسٹیج پر آنے کے بعد ملائیکہ کے نام کے نعرے لگے تھے جس پر اداکار نے کہا تھا کہ وہ اب سنگل ہیں‘۔

Previous Post

خاتون مسافر کی طبیعت خراب، دبئی سے ڈھاکہ جانیوالے طیارے کی کراچی میں ایمرجنسی لینڈنگ

Next Post

ویرات کوہلی نے آئی پی ایل میں نئی تاریخ رقم کر دی

Next Post
ویرات کوہلی نے آئی پی ایل میں نئی تاریخ رقم کر دی

ویرات کوہلی نے آئی پی ایل میں نئی تاریخ رقم کر دی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • سیلاب کی تباہ کاریاں : پنجاب و سندھ کے درجنوں علاقے زیرِ آب، سینکڑوں بستیاں متاثر
  • امریکہ کی بھارت پر انحصار کی پالیسی ناکام ہوچکی ، پاکستان زیادہ قابلِ اعتماد شراکت دار قرار، امریکی جریدے کی تازہ رپورٹ
  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم